Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 112
اِذْ قَالَ الْحَوَارِیُّوْنَ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ هَلْ یَسْتَطِیْعُ رَبُّكَ اَنْ یُّنَزِّلَ عَلَیْنَا مَآئِدَةً مِّنَ السَّمَآءِ١ؕ قَالَ اتَّقُوا اللّٰهَ اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِذْ قَالَ : جب کہا الْحَوَارِيُّوْنَ : حواری (جمع) يٰعِيْسَى : اے عیسیٰ ابْنَ مَرْيَمَ : ابن مریم هَلْ : کیا يَسْتَطِيْعُ : کرسکتا ہے رَبُّكَ : تمہارا رب اَنْ : کہ وہ يُّنَزِّلَ : اتارے عَلَيْنَا : ہم پر مَآئِدَةً : خوان مِّنَ : سے السَّمَآءِ : آسمان قَالَ : اس نے کہا اتَّقُوا اللّٰهَ : اللہ سے ڈرو اِنْ : اگر كُنْتُمْ : تم ہو مُّؤْمِنِيْنَ : مومن (جمع)
وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جبکہ حواریوں نے کہا اے عیسیٰ (علیہ السلام) مریم کے بیٹے کیا میرا رب ایسا کرسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے ایک خوان کھانے کا نازل کرے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا اگر تم ایمان والے ہو تو خدا سے ڈو
-112 اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے جب ان حواریوں نے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) سے درخواست کی کہ اے عیسیٰ (علیہ السلام) مریم کے بیٹے کیا تیرا رب ایسا کرسکتا ہے کہ ہم پر آسمان سے کھانے کا بھرا ہوا ایک خوان نازل فرمائے حضرت عیسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا اگر تم اہل ایمان ہو تو اللہ تعالیٰ کی جناب میں اس قسم کی بےموقع فرمائشیں کرنے سے احتیاط بر تو۔
Top