Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 113
قَالُوْا نُرِیْدُ اَنْ نَّاْكُلَ مِنْهَا وَ تَطْمَئِنَّ قُلُوْبُنَا وَ نَعْلَمَ اَنْ قَدْ صَدَقْتَنَا وَ نَكُوْنَ عَلَیْهَا مِنَ الشّٰهِدِیْنَ
قَالُوْا : انہوں نے کہا نُرِيْدُ : ہم چاہتے ہیں اَنْ : کہ نَّاْكُلَ : ہم کھائیں مِنْهَا : اس سے وَتَطْمَئِنَّ : اور مطمئن ہوں قُلُوْبُنَا : ہمارے دل وَنَعْلَمَ : اور ہم جان لیں اَنْ : کہ قَدْ صَدَقْتَنَا : تم نے ہم سے سچ کہا وَنَكُوْنَ : اور ہم رہیں عَلَيْهَا : اس پر مِنَ : سے الشّٰهِدِيْنَ : گواہ (جمع)
ان حواریوں نے کہا ہمارا مقصد یہ ہے کہ ہم اس خوان میں سے کچھ کھائیں بھی اور ہمارے قلوب کو اطمیان بھی ہو اور ہم کو اس بات کا پورا یقین ہوجائے کہ تو نے ہم سے سچ کہا ہے اور ہم اس نزول مائدہ پر گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں۔
-113 ان حواریوں نے عرض کیا ہماری اس مانگ اور ہماری اس فرمائش کا صرف مقصد یہ ہے کہ ہم اس نازل شدہ خاون میں سے کچھ کھائیں بھی اور ہمارے قلوب کو اطمینان بھی ہو اور ہماری پختہ ایمانی میں یہ خوان زیداتی کا سبب ہو اور ہم اس امر کو اچھی طرح جان لیں کہ تو نے ہم سے سچ کہا یعنی اللہ تعالیٰ ہماری دعائوں کو سنتا اور قبول کرتا ہے اور ہم اس مائدہ اور کھانے کے خوان پر گواہی دینے والوں میں سے ہوجائیں اور نزول مائد ہ پر گواہ رہیں۔
Top