Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 115
قَالَ اللّٰهُ اِنِّیْ مُنَزِّلُهَا عَلَیْكُمْ١ۚ فَمَنْ یَّكْفُرْ بَعْدُ مِنْكُمْ فَاِنِّیْۤ اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا لَّاۤ اُعَذِّبُهٗۤ اَحَدًا مِّنَ الْعٰلَمِیْنَ۠   ۧ
قَالَ : کہا اللّٰهُ : اللہ اِنِّىْ : بیشک میں مُنَزِّلُهَا : وہ اتاروں گا عَلَيْكُمْ : تم پر فَمَنْ : پھر جو يَّكْفُرْ : ناشکری کریگا بَعْدُ : بعد مِنْكُمْ : تم سے فَاِنِّىْٓ : تو میں اُعَذِّبُهٗ عَذَابًا : اسے عذاب دوں گا ایسا عذاب لَّآ : نہ اُعَذِّبُهٗٓ : عذاب دوں گا اَحَدًا : کسی کو مِّنَ : سے الْعٰلَمِيْنَ : جہان والے
اللہ تعالیٰ نے فرمایا میں تم پر وہ کھانے کا خوان نازل کرنیوالا ہوں مگر جو شخص تم میں سے اس کے بعد ناسپاسی کرے گا تو میں اس کو سزا بھی ایسی سخت دوں گا کہ اقوام عالم میں سے کسی کو اس جیسی سخت سزا نہ دوں گا
-115 اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا یقینا میں تم پر وہ کھانے کا خوان اتارنے والا ہوں مگر دیکھو جو شخص اس نزول مائدہ کے بعد تم میں سے ناسپاسی اور ناشکری کا مرتکب ہوگا تو میں اس کو ایسی سخت سزا دوں گا اور ایسا عذاب کروں گا کہ ویسا عذاب اقوام عالم میں سے کسی اور کو نہ کروں گا۔
Top