Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 116
وَ اِذْ قَالَ اللّٰهُ یٰعِیْسَى ابْنَ مَرْیَمَ ءَاَنْتَ قُلْتَ لِلنَّاسِ اتَّخِذُوْنِیْ وَ اُمِّیَ اِلٰهَیْنِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ١ؕ قَالَ سُبْحٰنَكَ مَا یَكُوْنُ لِیْۤ اَنْ اَقُوْلَ مَا لَیْسَ لِیْ١ۗ بِحَقٍّ١ؐؕ اِنْ كُنْتُ قُلْتُهٗ فَقَدْ عَلِمْتَهٗ١ؕ تَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِیْ وَ لَاۤ اَعْلَمُ مَا فِیْ نَفْسِكَ١ؕ اِنَّكَ اَنْتَ عَلَّامُ الْغُیُوْبِ
وَاِذْ : اور جب قَالَ : کہا اللّٰهُ : اللہ يٰعِيْسَى : اے عیسیٰ ابْنَ مَرْيَمَ : ابن مریم ءَاَنْتَ : کیا۔ تو قُلْتَ : تونے کہا لِلنَّاسِ : لوگوں سے اتَّخِذُوْنِيْ : مجھے ٹھہرا لو وَاُمِّيَ : اور میری ماں اِلٰهَيْنِ : دو معبود مِنْ : سے دُوْنِ : سوا اللّٰهِ : اللہ قَالَ : اس نے کہا سُبْحٰنَكَ : تو پاک ہے مَا : نہیں يَكُوْنُ : ہے لِيْٓ : میرے لیے اَنْ : کہ اَقُوْلَ : میں کہوں مَا لَيْسَ : نہیں لِيْ : میرے لیے بِحَقٍّ : حق اِنْ : اگر كُنْتُ قُلْتُهٗ : میں نے یہ کہا ہوتا فَقَدْ عَلِمْتَهٗ : تو تجھے ضرور اس کا علم ہوتا تَعْلَمُ : تو جانتا ہے مَا : جو فِيْ : میں نَفْسِيْ : میرا دل وَ : اور لَآ اَعْلَمُ : میں نہیں جانتا مَا : جو فِيْ نَفْسِكَ : تیرے دل میں اِنَّكَ : بیشک تو اَنْتَ : تو عَلَّامُ : جاننے والا الْغُيُوْبِ : چھپی باتیں
اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے ۔ جب اللہ تعالیٰ فرمائے گا اے عیسیٰ (علیہ السلام) بن مریم کیا تو نے ان لوگوں سے کہا تھا کہ خدا کے علاوہ مجھ کو اور میری ماں کو دو معبود قرار دو عیسیٰ (علیہ السلام) جواب دے گا اے خدا تو پاک ہے میرے لئے یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ میں ایسی بات کہتا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہ ہو اگر میں نے ایسا کہا ہوگا تو تجھے یقینا اس کا علم ہوگا تو تو میرے دل کی ہر ایک بات سے آگاہ ہے اور میں تیری پوشیدہ معلومات سے بالکل واقف نہیں ہوں بلاشبہ تمام غیب کی باتیں تو ہی خوب جانتا ہے ۔
-116 اور وہ وقت بھی قابل ذکر ہے کہ جب اللہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ ابن مریم سے فرمائے گا اے عیسیٰ مریم کے بیٹے کیا تو نے ان لوگوں یعنی نصاریٰ سے کہا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ مجھ کو اور میری ماں کو دوم عبود قرار دو یعنی اللہ تعالیٰ کے ساتھ دو معبود اور بنائو اور دو خدا اور تسلیم کرو اور مجھ کو اور ایک میری ماں کو نصاریٰ کو یہ عقیدہ تو نے تعلیم کیا ہے۔ حضرت عیسیٰ عرض کریں گے اے خدا میں تیری پاکی بیان کرتا ہوں بھلا میں ایسی بات کس طرح کہہ سکتا تھا جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق حاصل نہیں ۔ مجھے ہرگز یہ زیبا نہیں کہ میں کوئی ایسی بات زبان سے نکالوں جس کے کہنے کا مجھے کوئی حق نہ ہو اگر میں نے کوئی ایسی بات کہی ہوگی تو آپ کو یقینا اس کا علم ہوگا آپ تو میرے دل کی ہر ایک بات سے آگاہ اور واقف ہیں اور میں آپ کی پوشیدہ معلومات سے بالکل واقف نہیں ہوں بلاشبہ آپ ہی تمام غیوب کو جاننے والے ہیں۔
Top