Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 117
مَا قُلْتُ لَهُمْ اِلَّا مَاۤ اَمَرْتَنِیْ بِهٖۤ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ رَبِّیْ وَ رَبَّكُمْ١ۚ وَ كُنْتُ عَلَیْهِمْ شَهِیْدًا مَّا دُمْتُ فِیْهِمْ١ۚ فَلَمَّا تَوَفَّیْتَنِیْ كُنْتَ اَنْتَ الرَّقِیْبَ عَلَیْهِمْ١ؕ وَ اَنْتَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ شَهِیْدٌ
مَا قُلْتُ : میں نے نہیں کہا لَهُمْ : انہیں اِلَّا : مگر مَآ اَمَرْتَنِيْ : جو تونے مجھے حکم دیا بِهٖٓ : اس کا اَنِ : کہ اعْبُدُوا : تم عبادت کرو اللّٰهَ : اللہ رَبِّىۡ : میرا رب وَرَبَّكُمْ : اور تمہارا رب وَكُنْتُ : اور میں تھا عَلَيْهِمْ : ان پر شَهِيْدًا : خبردار مَّا دُمْتُ : جب تک میں رہا فِيْهِمْ : ان میں فَلَمَّا : پھر جب تَوَفَّيْتَنِيْ : تونے مجھے اٹھا لیا كُنْتَ : تو تھا اَنْتَ : تو الرَّقِيْبَ : نگران عَلَيْهِمْ : ان پر واَنْتَ : اور تو عَلٰي : پر۔ سے كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے شَهِيْدٌ : باخبر
میں نیتو ان سے سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہا جس کے کہنے کا تو نے مجھے حکم کیا تھا وہ یہ کہ تم اللہ ہی کی عبادت کرو جو میرا بھی رب ہے اور تمہارا بھی رب ہے اور میں جب تک ان میں رہا ان کے احوال سے باخبر رہا پھر جب تو نے مجھے اٹھا لیا تو تو ہی ان کے حالات کا نگران تھا اور تو ہر چیز سے پوری طرح باخبر ہے۔
-117 میں نے تو ان لوگوں سے سوائے اس کے اور کچھ نہیں کہا جو تو نے مجھے ان سے کہنے کا حکم دیا تھا اور وہ یہی کہ اللہ تعالیٰ ہی کی عبادت کیا کرو جو میرا بھی پروردگار ہے اور تمہارا بھی پروردگار ہے اور میں جب تک ان میں رہا ان کے احوال اور ان کے حالات سے باخبر رہا اور ان کی حالت پر گواہ تھا پھر جب تو نے مجھ کو ان میں سے اٹھا لیا تو تو ہی ان کی دیکھ بھال کرنے والا اور ان پر نگراں حال تھا اور تو ہی ان کا نگہبان تھا اور تو ہر چیز سے باخبر ہے اور ہر چیز کی خبر رکھتا ہے۔
Top