Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 119
قَالَ اللّٰهُ هٰذَا یَوْمُ یَنْفَعُ الصّٰدِقِیْنَ صِدْقُهُمْ١ؕ لَهُمْ جَنّٰتٌ تَجْرِیْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًا١ؕ رَضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ١ؕ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ
قَالَ : فرمایا اللّٰهُ : اللہ هٰذَا : یہ يَوْمُ : دن يَنْفَعُ : نفع دے گا الصّٰدِقِيْنَ : سچے صِدْقُهُمْ : ان کا سچ لَهُمْ : ان کے لیے جَنّٰتٌ : باغات تَجْرِيْ : بہتی ہیں مِنْ تَحْتِهَا : ان کے نیچے الْاَنْھٰرُ : نہریں خٰلِدِيْنَ : ہمیشہ رہیں گے وہ فِيْهَآ : ان میں اَبَدًا : ہمیشہ رَضِيَ : راضی ہوا اللّٰهُ : اللہ عَنْهُمْ : ان سے وَرَضُوْا : اور وہ راضی ہوئے عَنْهُ : اس سے ذٰلِكَ : یہ الْفَوْزُ : کامیابی الْعَظِيْمُ : بڑی
اللہ تعالیٰ ارشاد فرمائے گا آج وہ دن ہے کہ جو لوگ سچے تھے ان کو ان کا سچ کام آئے گا ان کے لئے ایسے باغ میں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے خوش ہوا اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی اور خوش ہیں یہ دخول جان اور حصول رضوان بڑی بھاری کامیابی ہے
-119 اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ سچ بولنے والوں کو ان کی سچائی نفع دے گی اور ان کا سچ ان کے کام آئے گا ان کے لئے ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں یہ صادقین ان باغوں میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے اللہ تعالیٰ ان سے راضی اور وہ اللہ تعالیٰ سے راضی اللہ تعالیٰ ان سے خوش اور وہ اس سے خوش یہ جنت میں داخل ہونا اور ایک کا دور سے سے راضی ہوجانا بہت بڑی کامیابی ہے۔
Top