Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 120
لِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا فِیْهِنَّ١ؕ وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ۠   ۧ
لِلّٰهِ : اللہ کے لیے مُلْكُ : بادشاہت السَّمٰوٰتِ : آسمانوں وَالْاَرْضِ : اور زمین وَ : اور مَا : جو فِيْهِنَّ : ان کے درمیان وَهُوَ : اور وہ عَلٰي : پر كُلِّ شَيْءٍ : ہر شے قَدِيْرٌ : قدرت والا۔ قادر
آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے سب کی سلطنت کا مالک اللہ ہی ہے اور وہ ہر شئی پر پوری طرح قادر ہے۔
-120 اللہ ہی کے لئے بادشاہت ہے آسمانوں کی اور زمین کی اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اس کی یعنی آسمانوں کی اور زمین کی سلطنت اسی کی ہے اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے اس کی سب کی بادشاہت بھی اسی کے لئے ہے اور کائنات و ارضی و سماوی کا راج اسی کیلئے ہے اور وہ ہر شئی پر پوری طرح قادر ہے۔
Top