Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 92
وَ اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ وَ احْذَرُوْا١ۚ فَاِنْ تَوَلَّیْتُمْ فَاعْلَمُوْۤا اَنَّمَا عَلٰى رَسُوْلِنَا الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
وَاَطِيْعُوا : اور تم اطاعت کرو اللّٰهَ : اللہ وَ : اور اَطِيْعُوا : اطاعت کرو الرَّسُوْلَ : رسول وَاحْذَرُوْا : اور بچتے رہو فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّيْتُمْ : تم پھر جاؤگے فَاعْلَمُوْٓا : تو جان لو اَنَّمَا : صرف عَلٰي : پر (ذمہ) رَسُوْلِنَا : ہمارا رسول الْبَلٰغُ : پہنچادینا الْمُبِيْنُ : کھول کر
اور تم اللہ کا اور رسول کا حکم مانو اور حکم کی خلاف ورزی سے بچتے رہو پھر اگر تم نے روگردانی کی تو یقین جانو کہ ہمارے رسول کے ذمہتو صرف احکام کو واضح طور پر پہنچا دینا ہے
-92 اور تم اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرو اور پیغمبر حضرت محمد ﷺ کا کہنا مانو اور احکام خدا اور رسول کی خلاف ورزی اور حکم کی مخالفت سے پرہیز کرو پھر اگر تم نے امتشال امر اور حکم کی بجا آوری سے روگردانی کی اور اعراض کیا تو اس بات کو اچھی طرح جان لو اور سمجھ لو کہ ہمارے پیغمبر کے ذمے صرف واضح اور صاف طور پر احکام کا پہونچا دینا ہے۔
Top