Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 93
لَیْسَ عَلَى الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جُنَاحٌ فِیْمَا طَعِمُوْۤا اِذَا مَا اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اٰمَنُوْا ثُمَّ اتَّقَوْا وَّ اَحْسَنُوْا١ؕ وَ اللّٰهُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۠   ۧ
لَيْسَ : نہیں عَلَي : پر الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے نیک جُنَاحٌ : کوئی گناہ فِيْمَا : میں۔ جو طَعِمُوْٓا : وہ کھاچکے اِذَا : جب مَا اتَّقَوْا : انہوں نے پرہیز کیا وَّاٰمَنُوْا : اور وہ ایمان لائے وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ : اور انہوں نے عمل کیے نیک ثُمَّ اتَّقَوْا : پھر وہ ڈرے وَّاٰمَنُوْا : اور ایمان لائے ثُمَّ : پھر اتَّقَوْا : وہ ڈرے وَّاَحْسَنُوْا : اور انہوں نے نیکو کاری کی وَاللّٰهُ : اور اللہ يُحِبُّ : دوست رکھتا ہے الْمُحْسِنِيْنَ : نیکو کار (جمع)
جو لوگ ایمان لائے اور وہ نیک عمل کرتے رہے ان پر اس کا کوئی گناہ نہیں جو وہ عزت سے قبل کچھ کھا پی چکے جبکہ وہ حرام چیزوں سے پرہیز کرتے تھے اور ایمان پر قائم تھے اور نیک عمل کرتے تھے پھر انہوں نے پرہیز کیا اور ایمان لائے پھر پرہیز کیا اور نیک روش پر چلتے رہے اور اللہ نیک روش اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے ۔
-93 ان لوگوں پر جو حلال و حرام پر ایمان لائے اور نیک عمل کے پابند رہے اس کا کوئی گناہ نہیں جو وہ کسی شئی کو اس کی حرمت سے قبل کھاپی چکے جب کہ وہ حرام چیزوں سے پرہیز کرتے تھے اور ایمان پر قائم تھے اور نیک عمل کے پابند تھے پھر کوئی چیز اگر حرام ہوئی تو اس سے بھی انہوں نے پرہیز کیا اور اس کی حرمت پر ایمان لائے پھر کوئی شئی حرام کی گئی تو اس سے بھی اجتناب اور پرہیز کیا اور نیک روش پر چلتے رہے یعنی جو لوگ اہل ایمان ہیں اور عمل صالح کے پابند ہیں انہوں نے اگر کسی ایسی چیز کو اسعتمال کیا جو مباح تھی اور بعد میں اس کی حرمت نازل ہوگئی تو اس زمانہ مباح کے استعمال کا ان پر کوئی گناہ نہیں ہوگا پھر کوئی چیز حرام ہوئی تو اس کی حرمت پر بھی ایمان لائے اور اس کو ترک کردیا پھر کوئی ایسا موقعہ ہوا تو پھر اس کو بھی ترک کردیا اور ہمیشہ نیک روش پر چلتے رہے اور اللہ تعالیٰ ایسے نیک روش اختیار کرنے والوں کو پسند فرماتا ہے۔
Top