Kashf-ur-Rahman - Al-Maaida : 97
جَعَلَ اللّٰهُ الْكَعْبَةَ الْبَیْتَ الْحَرَامَ قِیٰمًا لِّلنَّاسِ وَ الشَّهْرَ الْحَرَامَ وَ الْهَدْیَ وَ الْقَلَآئِدَ١ؕ ذٰلِكَ لِتَعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یَعْلَمُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الْاَرْضِ وَ اَنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَیْءٍ عَلِیْمٌ
جَعَلَ : بنایا اللّٰهُ : اللہ الْكَعْبَةَ : کعبہ الْبَيْتَ الْحَرَامَ : احترام ولا گھر قِيٰمًا : قیام کا باعث لِّلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَالشَّهْرَ الْحَرَامَ : اور حرمت والے مہینے وَالْهَدْيَ : اور قربانی وَالْقَلَآئِدَ : اور پٹے پڑے ہوئے جانور ذٰلِكَ : یہ لِتَعْلَمُوْٓا : تاکہ تم جان لو اَنَّ : کہ اللّٰهَ : اللہ يَعْلَمُ : اسے معلوم ہے مَا : جو فِي السَّمٰوٰتِ : آسمانوں میں وَمَا : اور جو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاَنَّ : اور یہ کہ اللّٰهَ : اللہ بِكُلِّ : ہر شَيْءٍ : چیز عَلِيْمٌ : جاننے والا
اللہ نے کعبہ کو جو کہ محترم مکان ہے اور شہر حرام کو اور حرم کو جانے الی قربانی کو اور ان قربانیوں کو جن کے گلے میں قلاوہ پڑا ہو ان سب کو لوگوں کے لئے قیام مصالح کا موجب قرار دیا یہ اس لئے کیا تاکہ تم اس بات کو جان لو کہ جو کچھ آسمانوں میں اور زمین میں ہے اللہ تعالیٰ اس سب کو جانتا ہے اور بلاشبہ اللہ ہر چیز سے خوب واقف ہے
-97 اللہ تعالیٰ نے کعبہ کو جو خدا تعالیٰ کا محترم مکان ہے اور حرمت والے مہینوں کو یعنی ذوالعقدہ ذوالحجہ محرم اور رجب کو اور حج کے موسم میں حرم کی طرف جانے والی قربانیوں کو اور ان قربانیوں کو جن کے گلے میں لٹکن اور قلاوہ پڑا ہوا ہوتا ہے اور جن کو حاجی لوگ اپنے ہمراہ حرم کی طرف لے جاتے ہیں ان سب کو اللہ تعالیٰ نے لوگوں کے قیام مصالح مثلاً ام نو اطمینان کے قائم رکھنے کا سبب اور موجب کردیا ہے یہ اس لئے کیا تاکہ اس بات کو اچھی طرح جان لو اور سمجھ لو کہ جو کچھ آسمانوں میں ہے اور جو کچھ زمین میں ہے ان سب کو اللہ تعالیٰ جانتا ہے اور بلاشبہ اللہ تعالیٰ ہر چیز سے خوب واقف ہے یعنی اگر وہ واقف نہ ہوتا تو اپنے بندوں کی مصلحتوں کا کیسے انتظام کرتا اور ان کی رعایت کس طرح کرتا۔
Top