Kashf-ur-Rahman - Ar-Rahmaan : 78
تَبٰرَكَ اسْمُ رَبِّكَ ذِی الْجَلٰلِ وَ الْاِكْرَامِ۠   ۧ
تَبٰرَكَ اسْمُ : بہت بابرکت ہے نام رَبِّكَ : تیرے رب کا ذِي الْجَلٰلِ : جو صاحب جلال ہے وَالْاِكْرَامِ : اور کریم ہے۔ صاحب اکرام ہے
اے نبی آپ کے پروردگار کا نام بڑا بابرکت ہے جو صاحب عظمت اور صاحب انعام ہے۔
(78) اے پیغمبر آق کے پروردگار کا نام بڑا بابرکت ہے جو عظمت والا احسان والا ہے - یعنی آپ کا پروردگار جو عظمت و جلال اور اکرام و انعام کا صاحب ہے اس کا نام بڑا بابرکت اور بڑاعظیم الشان ہے چونکہ اس سورت میں بعض جگہ قیامت اور جہنم کے عذاب کا بھی ذکر آیا ہے جو بظاہر نعمت نہیں معلوم ہوتا اگرچہ ہم شروع میں ہی عرض کرچکے ہیں کہ عذاب کا ذکر بھی اس جہت سے کہ وہ موجب ہدایت ہے اور اس رہنمائی حاصل ہوتی ہے اور عذاب کی باتیں سن کر انسان کو کفر سے نفرت اور بےرغبتی ہوتی ہے اس لئے وہ بھی نعمت ہے ۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ہر آیت نعمت جتائی کوئی آپ نصیحت ہے اور کسی کی خبر دینی نعمت ہے تا اس سے بچیں۔ تم تفسیر سورة رحمن
Top