Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 14
یُنَادُوْنَهُمْ اَلَمْ نَكُنْ مَّعَكُمْ١ؕ قَالُوْا بَلٰى وَ لٰكِنَّكُمْ فَتَنْتُمْ اَنْفُسَكُمْ وَ تَرَبَّصْتُمْ وَ ارْتَبْتُمْ وَ غَرَّتْكُمُ الْاَمَانِیُّ حَتّٰى جَآءَ اَمْرُ اللّٰهِ وَ غَرَّكُمْ بِاللّٰهِ الْغَرُوْرُ
يُنَادُوْنَهُمْ : وہ پکاریں گے ان کو اَلَمْ : کیا نہ نَكُنْ : تھے ہم مَّعَكُمْ ۭ : تمہارے ساتھ قَالُوْا : وہ کہیں گے بَلٰى : کیوں نہیں وَلٰكِنَّكُمْ : لیکن تم نے فَتَنْتُمْ : فتنے میں ڈالا تم نے اَنْفُسَكُمْ : اپنے نفسوں کو وَتَرَبَّصْتُمْ : اور موقعہ پرستی کی تم نے وَارْتَبْتُمْ : اور شک میں پڑے رہے تم وَغَرَّتْكُمُ : اور دھوکے میں ڈالا تم کو الْاَمَانِيُّ : خواہشات نے حَتّٰى جَآءَ : یہاں تک کہ آگیا اَمْرُ اللّٰهِ : اللہ کا فیصلہ وَغَرَّكُمْ : اور دھوکے میں ڈالا تم کو بِاللّٰهِ : اللہ کے بارے میں الْغَرُوْرُ : بڑے دھوکے باز نے
یہ منافق مسلمانوں کو پکارکر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے وہ جواب دیں گے کہ تم ہمارے ساتھ تھے تو سہی لیکن تم نے اپنے کو گمراہی میں مبتلا کررکھا تھا اور تم ہم پر حوادثات کے منتظر رہا کرتے تھے اور تم دین کی طرف سے شک میں پڑے ہوئے تھے اور تمہاری غلط آرزوئوں نے تمکو دھوکے میں ڈال رکھا تھا یہاں تک کہ خدا کا حکم آپہنچا اور اللہ کے بارے میں تم کو اس دھوکے باز یعنی شیطان نے دھوکہ میں مبتلا رکھا۔
(14) یہ منافق مسلمانوں کو پکار کر کہیں گے کیا ہم تمہارے ساتھ نہیں تھے وہ کہیں گے بیشک تم ہمارے ساتھ تھے لیکن تم نے اپنے آپ کو گمراہی میں مبتلا کررکھا تھا اور تم ہم پر حوادثات کا انتظار کیا کرتے تھے اور تم شک رکھتے تھے اور تمہاری غلط امیدوں اور آرزوئوں نے تم کو دھوکے میں ڈال رکھا تھا یہاں ت کہ اللہ تعالیٰ کا حکم آپہنچا یعنی تم کو موت آگئی اور اللہ تعالیٰ کے بارے میں تمکو اس دھوکے باز یعنی شیطان نے دھوکہ میں مبتلا رکھا۔ یعنی بظاہر نماز روزے میں شریک تھے لیکن تم نفاق کی گمراہی میں مبتلا تھے اور تم نے اپنے آپ کو نفاق کے فتنے میں ڈال رکھا تھا اور تم توحید اور پیغمبر کے متعلق شک کیا کرتی تھے اور حوادثات کے منتظر رہتے تھے کہ مسلمان کب مٹیں اور ان کا دین کب ختم ہو اور تم کو تمہاری بیہودہ تمنائوں نے دھوکے میں ڈال رکھا تھا تم آخر تک اسی حالت میں رہے یہاں تک کہ موت آگئی اور تم کو شیطان نے اللہ تعالیٰ کے نام کے ساتھ دھوکے میں ڈال رکھا تھا وہ دھوکہ یہ کہ اللہ تعالیٰ تم سے کوئی باز پرس اور مواخذہ نہیں کرے گا۔
Top