بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 1
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ۚ وَ هُوَ الْعَزِیْزُ الْحَكِیْمُ
سَبَّحَ : تسبیح کی ہے۔ کرتی ہے لِلّٰهِ : اللہ ہی کے لیے مَا فِي السَّمٰوٰتِ : ہر اس چیز نے جو آسمانوں میں ہے وَالْاَرْضِ ۭ : اور زمین میں وَهُوَ الْعَزِيْزُ : اور وہ زبردست ہے الْحَكِيْمُ : حکمت والا ہے
جو مخلوقات آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے سب اللہ کی پاکی بیان کرتی ہے اور وہ بڑا زبردست بڑی حکمت والا ہے۔
(1) اللہ تعالیٰ کی پاکی بیان کرتی ہے جو مخلوقات آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے اور وہ کمال قوت اور کمال علم و حکمت کا مالک ہے۔ پاکی بیان کرنا یعنی ہر قسم کے نقص سے تنزیہہ و تقدیس عرب کہا کرتے ہیں سبحتہ بعدتہ عن السوء یعنی میں نے اس کو پاک ظاہر کیا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ہر برائی کو اس سے دور کیا اور ہر برائی سے اس کی پاکی بیان کی ۔ تمام مخلوقات کا یہی حال ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی تسبیح اور تنزیہہ کرتی ہے خواہ زبان حال سے یا زبان قال سے بڑی قوت کا مالک یعنی ہر ایک منکر سے بدلا سے سکتا ہے اور بڑی حکمت والا یعنی ہر مطیع و فرمانبردار کو اپنی حکمت اور اپنے علم کے موافق صلہ دیتا ہے۔
Top