Kashf-ur-Rahman - Al-Hadid : 28
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوا اتَّقُوا اللّٰهَ وَ اٰمِنُوْا بِرَسُوْلِهٖ یُؤْتِكُمْ كِفْلَیْنِ مِنْ رَّحْمَتِهٖ وَ یَجْعَلْ لَّكُمْ نُوْرًا تَمْشُوْنَ بِهٖ وَ یَغْفِرْ لَكُمْ١ؕ وَ اللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِیْمٌۚۙ
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا : اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو اتَّقُوا اللّٰهَ : اللہ سے ڈرو وَاٰمِنُوْا : اور ایمان لاؤ بِرَسُوْلِهٖ : اس کے رسول پر يُؤْتِكُمْ كِفْلَيْنِ : دے گا تم کو دوہرا حصہ مِنْ رَّحْمَتِهٖ : اپنی رحمت میں سے وَيَجْعَلْ لَّكُمْ : اور بخشے گا تم کو۔ بنا دے گا تمہارے لیے نُوْرًا : ایک نور تَمْشُوْنَ بِهٖ : تم چلو گے ساتھ اس کے وَيَغْفِرْ لَكُمْ ۭ : اور بخش دے گا تم کو وَاللّٰهُ : اور اللہ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ : غفور رحیم ہے
اے گزشتہ رسولوں پر ایمان رکھنے والو خدا سے ڈرتے رہو اور اس کے رسول یعنی محمد ﷺ پر ایمان لائو تاکہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی رحمت سے دو حصے عطا فرمائے اور تم کو ایک ایسا نور عنایت فرمائے جس کو تم لئے پھرو اور تم کو معاف کردے اور اللہ بہت معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔
(28) اے گزشتہ پیغمبروں پر ایمان لانے والو ! (گزشتہ پیغمبروں میں حضرت عیسیٰ ابن مریم بھی داخل ہیں) اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اس کے رسول محمد ﷺ پر ایمان لائو تاکہ اللہ تعالیٰ تم کو اپنی رحمت سے دو حصے عطا فرمائے اور تم کو ایک ایسا نور عطا فرمائے جس کو تم نے پھرو اور جس نور کے ساتھ تم چلو پھرو اور تم کو معاف کردے اور اللہ تعالیٰ بہت معاف کرنے والا نہایت مہربان ہے۔ یعنی جو لوگ سابقہ انبیاء پر ایمان لائے ہیں ان کو چاہیے کہ وہ اس آخری نبی (علیہ السلام) پر ایمان لائیں یعنی اہل کتاب کو چاہیے کہ وہ محمد ﷺ پر ایمان لے آئیں تو اللہ تعالیٰ ان کو دو حصے عطا فرمائے گا جیسا کہ سورة قصص میں گزر چکا ہے۔ اولٓئک یوتون اجرھم مرتین ایک اپنے زمانے کے نبی پر ایمان لانے کا ثواب اور دوسرا ثواب نبی آخرالزمان حضرت محمد ﷺ پر ایمان لانے کا اور ان کو ایک نور عنایت فرمائے گا جس کی روشنی میں چلیں گے یعنی ایمان ان کا رفیق اور ہمراہی ہوگا جو صراط تک رفیق رہے گا اور تمہارے گناہ بخش دے گا اور معاف کردے گا کیونکہ ایمان لانے سے سابقہ گناہ معاف ہوجایا کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ بڑا بخشنے والا اور معاف کرنے والا مہربانی کرنے والا ہے۔
Top