Kashf-ur-Rahman - Al-Hashr : 19
وَ لَا تَكُوْنُوْا كَالَّذِیْنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ١ؕ اُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
وَلَا تَكُوْنُوْا : اور نہ ہوجاؤ تم كَالَّذِيْنَ : ان لوگوں کی طرح نَسُوا : جنہوں نے بھلادیا اللّٰهَ : اللہ کو فَاَنْسٰىهُمْ اَنْفُسَهُمْ ۭ : تو اللہ نے بھلادیا خود انہیں اُولٰٓئِكَ هُمُ : یہی لوگ وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان (جمع)
اور تم ان لوگوں کی طرح نہ ہوجائو جنہوں نے اللہ کو بھلا دیا پھر اللہ تعالیٰ نے خود ان کی جانوں سے ان کو غافل کردیا یہی تو وہ لوگ ہیں جو نافرمان ہیں۔
(19) اور تم ان لوگوں کی مانند نہ ہوجانا جن لوگوں نے اللہ تعالیٰ کو فراموش کردیا اور اس کے احکام کو بھلا دیا پھر اللہ تعالیٰ نے خود ان کی جانوں سے ان کو غافل کردیا اور بھلا دیئے ان کو ان کے جی یہی تو وہ لوگ ہیں جو نافرمان اور بےحکم ہیں۔ یعنی تم اے مسلمانو ! ان لوگوں کی طرح مت ہوجانا جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے احکام سے بےپروائی برتی اور احکام خدا ندی کو بھلا دیا اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے جی بھلادیئے اور اپنی ذات سے ان کو بےپروا بنادیا اور وہ اپنے نفع سے غافل ہوگئے اور اپنی جانوں کے بھلے کو بھلا بیٹھے تو ان لوگوں کو ان کے کئے کی سزا ملے گی اور یہ لوگ فاسق اور بےحکم ہیں……پہلی آیت میں اہل تقویٰ کا ذکر تھا اس آیت میں نافرمانوں اور کافروں کا ذکر ہے چناچہ دونوں کا انجام بیان فرمایا۔ حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں ان کے جی بھلادیئے یعنی اپنے جی کے بچائو کا فکر نہ کیا۔
Top