Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 134
اِنَّ مَا تُوْعَدُوْنَ لَاٰتٍ١ۙ وَّ مَاۤ اَنْتُمْ بِمُعْجِزِیْنَ
اِنَّ : بیشک مَا : جس تُوْعَدُوْنَ : تم سے وعدہ کیا جاتا ہے لَاٰتٍ : ضرور آنیوالی ہے وَّمَآ : اور نہیں اَنْتُمْ : تم بِمُعْجِزِيْنَ : عاجز کرنیوالے
جس چیز کا تم سے وعدہ کیا گیا ہے وہ یقینا ضرور آنے والی ہے اور تم خدا کو عاجز کردینے کی طاقت نہیں رکھتے
-134 جس چیز کا تم سے رسولوں کی معرفت وعدہ کیا جاتا ہے یعنی عذاب یا قیامت وہ چیز یقینا آنیوالی ہے اور تم کہیں بھاگ کر اس کو ہرا نہیں سکتے اور نہ خدا تعالیٰ کو عاجز کرسکتے ہو۔ یعنی قیامت ضرور آ کر رہے گی اور اگر تم چاہو کہ کہیں بھاگ کر روپوش ہو جائو اور چھپ جائوتو یہ بھی نہیں ہوسکتا اور خدا کے ہاتھ سے بچ نہیں سکتے۔
Top