Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 16
مَنْ یُّصْرَفْ عَنْهُ یَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمَهٗ١ؕ وَ ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْمُبِیْنُ
مَنْ : جو۔ جس يُّصْرَفْ : پھیر دیا جائے عَنْهُ : اس سے يَوْمَئِذٍ : اس دن فَقَدْ : تحقیق رَحِمَهٗ : اس پر رحم کیا وَذٰلِكَ : اور یہ الْفَوْزُ الْمُبِيْنُ : کامیابی کھلی
جس پر سے اس دن وہ عذاب ٹل گیا اس پر یقینا خدا نے بڑا رحم کیا اور یہی نمایاں کامیابی ہے
-16 اس دن جس کے سر سے وہ عذاب ٹ گیا تو بلاشبہ اللہ تعالیٰ نے اس پر بڑا رحم اور اس پر بڑی مہربانی فرمائی اور یہ کھلی اور نمایاں کامیابی ہے یعنی جس پر سے اس دن عذاب ٹل گیا اور وہ اس دن کے عذاب سے محفوظ رہا تو اس کو حقیقت کامیابی نصیب ہوئی۔
Top