Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 25
وَ مِنْهُمْ مَّنْ یَّسْتَمِعُ اِلَیْكَ١ۚ وَ جَعَلْنَا عَلٰى قُلُوْبِهِمْ اَكِنَّةً اَنْ یَّفْقَهُوْهُ وَ فِیْۤ اٰذَانِهِمْ وَقْرًا١ؕ وَ اِنْ یَّرَوْا كُلَّ اٰیَةٍ لَّا یُؤْمِنُوْا بِهَا١ؕ حَتّٰۤى اِذَا جَآءُوْكَ یُجَادِلُوْنَكَ یَقُوْلُ الَّذِیْنَ كَفَرُوْۤا اِنْ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِیْرُ الْاَوَّلِیْنَ
وَمِنْهُمْ : اور ان سے مَّنْ : جو يَّسْتَمِعُ : کان لگاتا تھا اِلَيْكَ : آپ کی طرف وَجَعَلْنَا : اور ہم نے ڈالدیا عَلٰي : پر قُلُوْبِهِمْ : ان کے دل اَكِنَّةً : پردے اَنْ : کہ يَّفْقَهُوْهُ : وہ (نہ) سمجھیں اسے وَ : اور فِيْٓ اٰذَانِهِمْ : ان کے کانوں میں وَقْرًا : بوجھ وَاِنْ : اور اگر يَّرَوْا : وہ دیکھیں كُلَّ : تمام اٰيَةٍ : نشانی لَّا يُؤْمِنُوْا : نہ ایمان لائیں گے بِهَا : اس پر حَتّٰٓي : یہانتک کہ اِذَا : جب جَآءُوْكَ : آپ کے پاس آتے ہیں يُجَادِلُوْنَكَ : آپ سے جھگرتے ہیں يَقُوْلُ : کہتے ہیں الَّذِيْنَ : جن لوگوں نے كَفَرُوْٓا : انہوں نے کفر کیا اِنْ : نہیں هٰذَآ : یہ اِلَّآ : مگر (صرف) اَسَاطِيْرُ : کہانیاں الْاَوَّلِيْنَ : پہلے لوگ (جمع)
اور ان مشرکوں میں سے بعض ایسے ہیں جو آپ کی طرف کان لگا کر قرآن کو سنتے ہیں مگر حال یہ ہے کہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں تاکہ وہ اس کلام کو سمجھ نہ سکیں اور ہم نے ان کے کانوں میں گرانی پیدا کردی ہے اور اگر یہ لوگ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں۔ تب بھی ان پر ایمان لانیوالے نہیں ان کا عناد تو اب اس حد کو پہنچ گیا ہے جب آپ کے پاس آپ سے جھگڑا کرنے کو آتے ہیں تو وہ کافریوں کہتے ہیں کہ یہ قرآن کچھ نہیں محض پہلے لوگوں کی بےسروپا کہانیاں ہیں
-25 اور ان منکرین میں کچھ ایسے ہیں جو آپ کی طرف جب آپ قرآن کریم پڑھتے ہیں تو کان لگا کر سنتے ہیں اور پوری توجہ کے ساتھ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں مگر حال یہ ہے کہ ہم نے ان کے دلوں پر پردے ڈال رکھے ہیں تاکہ وہ اس کلام کو سمجھ نہ سکیں اور ہم نے ان کے کانوں میں ثقل اور گرانی پیدا کردی ہے یعنی ان کی بد اعمالی کے باعث صحیح فہوم اور سننے کی صحیح صلاحیت ہی سلب کرلی گئی ہے۔ اب اگر یہ لوگ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان نشانیوں پر ایمان نہ لائیں گے ان کی مخالفت اس حد کو پہنچ گئی ہے کہ جب یہ آپ کے پاس آتے ہیں اور آپ سے جھگڑا کرنے لگتے ہیں تو قرآن کریم کے متعلق یوں کہتے ہیں کہ یہ قرآن کریم کچھ نہیں صرف پہلے لوگوں کے قصے اور گزشتہ لوگوں کی کہانیاں ہیں۔
Top