Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 42
وَ لَقَدْ اَرْسَلْنَاۤ اِلٰۤى اُمَمٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَخَذْنٰهُمْ بِالْبَاْسَآءِ وَ الضَّرَّآءِ لَعَلَّهُمْ یَتَضَرَّعُوْنَ
وَ : اور لَقَدْ اَرْسَلْنَآ : تحقیق ہم نے بھیجے (رسول) اِلٰٓى : طرف اُمَمٍ : امتیں مِّنْ قَبْلِكَ : تم سے پہلے فَاَخَذْنٰهُمْ : پس ہم نے انہیں پکڑا بِالْبَاْسَآءِ : سختی میں وَالضَّرَّآءِ : اور تکلیف لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ يَتَضَرَّعُوْنَ : تاکہ وہ عاجزی کریں
قرار دیا کرتے ہو اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلی قوموں کی طرف بھی پیغامبر بھیجے تھے پھر ہم نے ان قوموں کو تنگدستی اور بیماری میں مبتلا کیا تاکہ وہ زاری اور عاجزی اختیار کریں
-42 اور بلاشبہ ہم نے آپ سے پہلے بھی بہت سی قوموں کی طرف جو آپ سے پہلے ہو گذری ہیں رسول بھیجے تھے پھر ان قوموں نے پیغمبروں کی تکذیب کی تو ہم نے ان کو اس تکذیب کے باعث مختلئف مصائب و آلام میں مبتلا کیا اور ان کو فقر و تنگ دستی اور بیماریوں میں ڈالا تاکہ وہ اللہ تعالیٰ کے سامنے گریہ وزاری کریں اور خدا کے روبرو عاجزی اور نیاز مندی کا اظہار کریں۔
Top