Kashf-ur-Rahman - Al-An'aam : 77
فَلَمَّا رَاَ الْقَمَرَ بَازِغًا قَالَ هٰذَا رَبِّیْ١ۚ فَلَمَّاۤ اَفَلَ قَالَ لَئِنْ لَّمْ یَهْدِنِیْ رَبِّیْ لَاَكُوْنَنَّ مِنَ الْقَوْمِ الضَّآلِّیْنَ
فَلَمَّا : پھر جب رَاَ : دیکھا الْقَمَرَ : چاند بَازِغًا : چمکتا ہوا قَالَ : بولے هٰذَا : یہ رَبِّيْ : میرا رب فَلَمَّآ : پھر جب اَفَلَ : غائب ہوگیا قَالَ : کہا لَئِنْ : اگر لَّمْ يَهْدِنِيْ : نہ ہدایت دے مجھے رَبِّيْ : میرا رب لَاَكُوْنَنَّ : تو میں ہوجاؤں مِنَ : سے الْقَوْمِ : قوم۔ لوگ الضَّآلِّيْنَ : بھٹکنے والے
پھر ابراہیم نے جب چاند کو چمکتا ہوا دیکھا تو کہا یہ میرا رب ہے پھر جب وہ غائب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا اگر میرے رب نے میری رہنمائی نہ فرمائی تو بلاشبہ میں گمراہ لوگوں میں رہ جائوں گا
-77 پھر جب حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے چاند کو چمکتا ہوا دیکھاتو فرمایا کیا تمہارے زعم باطل اور عقیدہ فاسدہ میں یہ میرا رب ہے ؟ …… پھر جب وہ چاند بھی غروب ہوگیا تو ابراہیم نے کہا اگر میرا پروردگار میری صحیح رہنمائی نہ فرمائے تو میں یقینا گمراہ لوگوں میں سے ہو جائوں اور تمہاری طرح میں بھی گمراہوں میں شامل ہو جائوں یعنی اگر تمہاری طرح میں چاند کو متصرف فی الاحوال مان لوں جیسا کہ تم مانتے ہو تو میں بھی تمہاری طرح گمراہ ہو جائوں۔
Top