Kashf-ur-Rahman - Al-Mulk : 12
اِنَّ الَّذِیْنَ یَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ بِالْغَیْبِ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّ اَجْرٌ كَبِیْرٌ
اِنَّ الَّذِيْنَ : بیشک وہ لوگ يَخْشَوْنَ : جو ڈرتے ہیں رَبَّهُمْ : اپنے رب سے بِالْغَيْبِ : ساتھ غیب کے۔ غائبانہ طور پر لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ : ان کے لیے بخشش ہے وَّاَجْرٌ : اور اجر كَبِيْرٌ : بہت بڑا
البتہ جو لوگ اپنے پروردگار کو بغیر دیکھے اس سے ڈرتے ہیں تو ان کے لئے بڑی مغفرت اور بڑا ثواب ہے۔
(12) البتہ وہ لوگ جو اپنے پروردگار کو بغیر دیکھے اس سے ڈرتے ہیں تو ان کے لئے بڑی مغفرت اور بڑا اجروثواب ہے بن دیکھے یعنی نہ عذاب کا معائنہ کیا نہ میدان حشر کو دیکھا نہ دوزخ آنکھوں کے سامنے آئی پھر بھی ان باتوں کا یقین رکھتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کے عذاب سے ڈرتے ہیں تو ایسے لوگ بڑی بخشش اور اور ثواب کے امیدوار ہیں۔ ولمن خاف مقام ربہ جنتن آگے ان لوگوں کو تنبیہہ فرمائی جو اپنی مجالس اور محافل اور روزانہ کی صحبتوں میں بیٹھ کر قرآن اور اسلام اور نبی کریم ﷺ کے خلاف ہرزہ سرائی کیا کرتے تھے۔
Top