Kashf-ur-Rahman - Al-Mulk : 14
اَلَا یَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ١ؕ وَ هُوَ اللَّطِیْفُ الْخَبِیْرُ۠   ۧ
اَلَا يَعْلَمُ : کیا نہیں جانے گا مَنْ خَلَقَ : وہ جس نے پیدا کیا وَهُوَ اللَّطِيْفُ : اور وہ باریک بین ہے الْخَبِيْرُ : باخبر ہے
بھلا جس نے پیدا کیا ہے وہ اپنی مخلوق سے بیخبر ہوسکتا ہے حالانکہ وہ بڑا باریک ہیں اور پورا باخبر ہے۔
(14) بھلا جس نے پیدا کیا ہے وہ اپنی مخلوق کے حالات سے بیخبر ہوسکتا ہے حالانکہ وہ بڑا باریک بیں اور پوری طرح باخبر ہے۔ یعنی بھلا جس نے پیدا کیا ہے وہ نہ جانے بھلا یہ کیسے ممکن ہوسکتا ہے کہ جو خالق اور مختار ہو وہ خالق و مختار جس چیز کو پیدا کرے یہ ضروری ہے کہ اس کو پورا علم اس کا حاصل ہو ورنہ پیداکرنا ممکن نہیں بھلا یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جس نے بنایا وہی نہ جانے وہ نہایت لطیف اور ہر بھید سے واقف ہے۔ حقائق نفس الامریہ کے ادراک کے لئے وہاں کوئی چیز مانع نہیں کائنات کا کوئی ذرا ایسا نہیں کہ جس کے احوال سے وہ باخبر نہ ہو آگے اپنے بعض انعامات اور دلائل توحیدکا بیان فرمایا۔
Top