Kashf-ur-Rahman - Al-Mulk : 24
قُلْ هُوَ الَّذِیْ ذَرَاَكُمْ فِی الْاَرْضِ وَ اِلَیْهِ تُحْشَرُوْنَ
قُلْ : کہہ دیجئے هُوَ الَّذِيْ : وہ اللہ وہ ذات ہے ذَرَاَكُمْ : جس نے پھیلایا تم کو فِي الْاَرْضِ : زمین میں وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ : اور اسی کی طرف تم سمیٹے جاؤ گے
آپ فرمائیے وہی خدا ہے جس نے تم کو اس زمین میں پھیلارکھا ہے اور تم سب اسی کے پاس جمع کئے جائو گے۔
(24) آپ فرمائیے وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلا رکھا ہے اور تم کو زمین میں بکھیر رکھا ہے اور تم سب اسی کے پاس جمع کئے جائو گے۔ یعنی یہ بہت بڑا اس کا احسان ہے کہ اس نے تم کو پیدا کیا اور تم کو طاقت شنوائی اور بینائی بخشی سوچنے سمجھنے اور تمام قوائے جسمانی پر نظم قائم رکھنے کو دل دیا لیککن باہمی ہمہ انعامات و احسانات کے تمہارا حال یہ ہے کہ تم لوگ بہت کم احسان مانتے اور بہت کم شکر بجا لاتے ہو اور ان سے اے پیغمبر یہ بھی فرمادیجئے کہ اسی نے تم کو روئے زمین پر پھیلا رکھا ہے۔ اور تم سب کو اسی کی حضوری اور اسی کی جناب میں حاضر ہونا ہے جو کام کرو یہ سمجھ کر کرو کہ ایک دن اس کے حضور میں حاضر ہونا اور اپنے کئے کا جواب دینا ہے اور اپنے اپنے اعمال کے موافق سزا بھگتنا اور صلہ پانا ہے آگے کفار کے بعض اعتراضات کا جواب فرمایا۔
Top