Kashf-ur-Rahman - Al-Mulk : 29
قُلْ هُوَ الرَّحْمٰنُ اٰمَنَّا بِهٖ وَ عَلَیْهِ تَوَكَّلْنَا١ۚ فَسَتَعْلَمُوْنَ مَنْ هُوَ فِیْ ضَلٰلٍ مُّبِیْنٍ
قُلْ : کہہ دیجئے هُوَ : وہی الرَّحْمٰنُ : رحمن اٰمَنَّا بِهٖ : ایمان لائے ہم اس پر وَعَلَيْهِ تَوَكَّلْنَا : اور اسی پر توکل کیا ہم نے فَسَتَعْلَمُوْنَ : پس عنقریب تم جان لوگے مَنْ هُوَ : کون ہے وہ جو فِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ : کھلی گمراہی میں ہے
آپ کہہ دیجئے وہ بڑا رحم کرنے والا ہے ہم اسی پر ایمان لائے ہیں اور اسی پر ہم نے بھروسہ کررکھا ہے سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ کون صریح گمراہی میں مبتلا ہے ۔
(29) آپ کہہ دیجئے وہ اللہ تعالیٰ رحمان ہے یعنی بڑا رحم کرنے والا ہے ہم اس پر ایمان لائے ہیں اور ہم نے اس پر توکل اور بھروسہ اور اعتماد کررکھا ہے سو عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ کون صریح گمراہی میں مبتلا ہے یعنی تم مبتلا ہو یا ہم مبتلا ہیں۔
Top