Kashf-ur-Rahman - Al-Haaqqa : 43
تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ
تَنْزِيْلٌ : نازل کردہ ہے مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِيْنَ : رب العالمین کی طرف سے
یہ قرآن پروردگار عالم کی طرف سے بھیجا ہوا ہے۔
(43) پروردگار عالم کا نازل کردہ اور اس کی طرف سے بھیجا ہوا ہے۔ یعنی یہ کلام جیسا کہ یہ دین حق کے منکر مثلاً ابوجہل اور عقبہ وغیرہ کہتے پھرتے ہیں نہ شاعر کا کلام ہے اور نہ کاہن کا بلکہ یہ تو اس پروردگار عالم کا کلام ہے جو تمام جہان اور اہل جہان کا پروردگار ہے آگے اس قرآن کی حقانیت اور نبی کریم ﷺ کی صداقت پر ایک زبردست دلیل بیان فرماتے ہیں۔
Top