Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 135
فَلَمَّا كَشَفْنَا عَنْهُمُ الرِّجْزَ اِلٰۤى اَجَلٍ هُمْ بٰلِغُوْهُ اِذَا هُمْ یَنْكُثُوْنَ
فَلَمَّا : پھر جب كَشَفْنَا : ہم نے کھول دیا (اٹھا لیا) عَنْهُمُ : ان سے الرِّجْزَ : عذاب اِلٰٓي اَجَلٍ : ایک مدت تک هُمْ : انہیں بٰلِغُوْهُ : اس تک پہنچنا تھا اِذَا : اس وقت هُمْ : وہ يَنْكُثُوْنَ : (عہد) توڑدیتے
مگر ہم جب ان سے اس مقررہ وقت تک کیلئے جس تک وہ پہنچنے والے تھے اس عذاب کو ہٹا لیتے تو وہ فوراً ہی عہد شکنی کرنے لگتے
135 پھر جب ہم موسیٰ (علیہ السلام) کی دعا سے ان سے ایک وقت متعین تک کے لئے جس تک وہ پہنچنے والے تھے اس بلا اور عذاب کو ہٹا لیتے تب ہی وہ اپنے عہد کو توڑ دیتے۔ یعنی ان کے غرق ہونے کی جو مدت مقرر تھی اس تک ان کو پہنچانا ہی تھا ہم جب ان پر سے ان عارضی بلائوں کو ہٹا لیتے تو وہ فوراً ہی اس عہد کو جو حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے باربار کرتے تھے توڑ دیا کرتے۔
Top