Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 138
وَ جٰوَزْنَا بِبَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ الْبَحْرَ فَاَتَوْا عَلٰى قَوْمٍ یَّعْكُفُوْنَ عَلٰۤى اَصْنَامٍ لَّهُمْ١ۚ قَالُوْا یٰمُوْسَى اجْعَلْ لَّنَاۤ اِلٰهًا كَمَا لَهُمْ اٰلِهَةٌ١ؕ قَالَ اِنَّكُمْ قَوْمٌ تَجْهَلُوْنَ
وَجٰوَزْنَا : اور ہم نے پار اتارا بِبَنِيْٓ اِسْرَآءِيْلَ : بنی اسرائیل کو الْبَحْرَ : بحرِ (قلزم) فَاَتَوْا : پس وہ آئے عَلٰي : پر (پاس) قَوْمٍ : ایک قوم يَّعْكُفُوْنَ : جمے بیٹھے تھے عَلٰٓي : پر اَصْنَامٍ : صنم (جمع) بت لَّهُمْ : اپنے قَالُوْا : وہ بولے يٰمُوْسَى : اے موسیٰ اجْعَلْ : بنادے لَّنَآ : ہمارے لیے اِلٰهًا : بت كَمَا : جیسے لَهُمْ : ان کے لیے اٰلِهَةٌ : معبود (جمع) بت قَالَ : بیشک تم اِنَّكُمْ : بیشک تم قَوْمٌ : تم لوگ تَجْهَلُوْنَ : جہل کرتے ہو
اور ہم نے بنی اسرائیل کو دریا سے پار کردیا پھر ان بنی اسرائیل کا کچھ ایسے لوگوں پر گزر ہوا جو اپنے بتوں کی پرستش میں لگے ہوئے تھے ان کو دیکھ کر یہ موسیٰ (علیہ السلام) سے کہنے لگے اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لئے بھی کوئی ایسا ہی معبود مقررکردے جیسے ان کے یہ معبود ہیں موسیٰ (علیہ السلام) نے کہا واقعی تم لوگ بڑے ہی جاہل ہو۔
138 اور ہم نے بنی اسرائیل کو صحیح سالم دریا سے پار کردیا اور سمندر سے نکل دیا تب ان کا ایک ایسی قوم پر گزر ہوا جو اپن چند بتوں کی پوجا میں لگے ہوئے تھے اور ان کے روبرو جمے بیٹھے تھے بنی اسرائیل نے ان بت پرستوں کو دیکھ کر حضرت موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) ہمارے لئے بھی کوئی ایسا ہی معبود مقرر کردے جیسے ان کے معبود ہیں حضرت موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا ! تم بڑی جہالت میں مبتلا ہو یعنی جاہل آدمی نرے بےصورت کو عبادت کر کر تسکین نہیں پاتا۔ جب تک سامنے ایک صورت نہ ہو وہ قوم دیکھ کر کہ گائے کی صورت پوجتے تھے اور ان کو بھی یہ ہوس آئی آخر سونے کا بچھڑا بنایا اور پوجا۔ مطلب یہ ہے کہ اس سے بڑھ کر اور کیا جہل ہوگا کہ اس قدر اللہ تعالیٰ کے احسانات اور ان کی عنایات کے بعد بھی غیر اللہ کی پرستش کی خواہش ظاہر کی اور وہ بھی اللہ کے پیغمبر سے۔
Top