Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 152
اِنَّ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوا الْعِجْلَ سَیَنَالُهُمْ غَضَبٌ مِّنْ رَّبِّهِمْ وَ ذِلَّةٌ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُفْتَرِیْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو اتَّخَذُوا : انہوں نے بنالیا الْعِجْلَ : بچھڑا سَيَنَالُهُمْ : عنقریب انہیں پہنچے گا غَضَبٌ : غضب مِّنْ رَّبِّهِمْ : ان کے رب کا وَذِلَّةٌ : اور ذلت فِي : میں الْحَيٰوةِ : زندگی الدُّنْيَا : دنیا وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم سزا دیتے ہیں الْمُفْتَرِيْنَ : بہتان باندھنے والے
بلاشبہ جن لوگوں نے گوسالہ کو معبود بنایا عنقریب ان کو ان کے رب کی جانب سے غضب پہنچے گا اور دنیا کی زندگی میں انہیں ذلت حاصل ہوگی اور ہم افتراء پردازوں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں۔
152 بلاشبہ جو لگ گئو سالہ پرستی کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نیح بچھڑے کو معبود بنایا ہے ان کو ان کے پروردگار کی جانب سے غضب پہنچے گا اور اسی دنیوی زندگی میں ذلت حاصل ہوگی اور ہم اسی طرح افتراء پردازوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔ یعنی اگر ان لوگوں نے توبہ نہ کی تو ان پر ہمارا غضب پڑے گا اور ان پر ذلت و رسوائی نازل ہوگی اور ایسا ہونا کچھ ان کی خصوصیات نہیں بلکہ ہم اسی طرح افترا پردازوں کو بدلہ دیا کرتے ہیں۔
Top