Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 200
وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ سَمِیْعٌ عَلِیْمٌ
وَاِمَّا : اور اگر يَنْزَغَنَّكَ : تجھے ابھارے مِنَ : سے الشَّيْطٰنِ : شیطان نَزْغٌ : کوئی چھیڑ فَاسْتَعِذْ : تو پناہ میں آجا بِاللّٰهِ : اللہ کی اِنَّهٗ : بیشک وہ سَمِيْعٌ : سننے والا عَلِيْمٌ : جاننے والا
اور اگر آپ کو شیطانی وسوسہ کسی وقت ابھارے اور آمادہ کرے تو آپ اللہ سے پناہ طلب کرلیا کیجئے بلاشبہ وہی خوب سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔
200 اور اگر آپ کو کسی وقت شیطانی وسوسہ ابھارے اور انتقام لینے پر آمادہ کرے جیسا کہ شیطان کا قاعدہ ہے کہ وہ فتنہ و فساد کو بڑھانے کے لئے غصہ دلاتا اور گد گداتا ہے تو آپ اسی وقت اللہ تعالیٰ سے پناہ طلب کیا کیجئے بلاشبہ وہی خوب سننے والا اور دیکھنے والا ہے۔ یعنی جھگڑنے کے وقت شیطان گدگداتا اور کچو کہ لگاتا ہے اس سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہئے اور اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم کہنا چاہئے۔
Top