Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 28
وَ اِذَا فَعَلُوْا فَاحِشَةً قَالُوْا وَجَدْنَا عَلَیْهَاۤ اٰبَآءَنَا وَ اللّٰهُ اَمَرَنَا بِهَا١ؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ لَا یَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ١ؕ اَتَقُوْلُوْنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ
وَاِذَا : اور جب فَعَلُوْا : وہ کریں فَاحِشَةً : کوئی بیحیائی قَالُوْا : کہیں وَجَدْنَا : ہم نے پایا عَلَيْهَآ : اس پر اٰبَآءَنَا : اپنے باپ دادا وَاللّٰهُ : اور اللہ اَمَرَنَا : ہمیں حکم دیا بِهَا : اس کا قُلْ : فرمادیں اِنَّ : بیشک اللّٰهَ : اللہ لَا يَاْمُرُ : حکم نہیں دیتا بِالْفَحْشَآءِ : بیحیائی کا اَتَقُوْلُوْنَ : کیا تم کہتے ہو (لگاتے ہو) عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر مَا : جو لَا تَعْلَمُوْنَ : تم نہیں جانتے
اور وہ منکر ایمان جب کوئی فحش اور برا کام کرتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے اپنے باپ دادوں کو اسی طرح کرتے پایا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو اسی کا حکم دیا ہے آپ فرما دیجئے کہ اللہ تعالیٰ ہرگز کسی فحش کام کا حکم نہیں دیتا تم کیوں خدا کے ذمہ وہ باتیں لگاتے ہو جن کا تمہیں علم نہیں۔
28 اور جب یہ ایمان کے منکر کوئی فحش اور بےحیائی کا کام کرتے ہیں اور کسی بےہودگی کے مرتکب ہوتے ہیں تو کہتے ہیں کہ ہم نے اپنے باپ دادا کو اسی طرح کرتے پایا ہے اور اللہ نے بھی ہم کو ایسا کرنے کا حکم دیا ہے آپ فرمادیجئے اللہ تعالیٰ کبھی کسی فحش اور بےحیائی کے کام کا حکم نہیں دیا کرتا تم اللہ کے ذمہ کیوں ایسی باتیں کہتے ہو جن کا تمہیں علم نہیں اور جن کو تم نہیں جانتے یعنی تم سن چکے کہ تمہارے پہلے باپ نے شیطان سے فریب کھایا پھر باپ دادوں کی سند کیوں پکڑتے ہو اور یہ کس قدر بےحیائی ہے کہ جو کام شیطان کے حکم سے ہورہا ہو اس کو خدا کے حکم سے بتاتے ہو۔ آگے وہ کام مذکور ہیں جن کا امر اللہ تعالیٰ کرتا ہے اور جو اس کے حکم دینے کے لائق اور مناسب ہیں۔
Top