Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 3
اِتَّبِعُوْا مَاۤ اُنْزِلَ اِلَیْكُمْ مِّنْ رَّبِّكُمْ وَ لَا تَتَّبِعُوْا مِنْ دُوْنِهٖۤ اَوْلِیَآءَ١ؕ قَلِیْلًا مَّا تَذَكَّرُوْنَ
اِتَّبِعُوْا : پیروی کرو تم مَآ اُنْزِلَ : جو نازل کیا گیا اِلَيْكُمْ : تمہاری طرف (تم پر) مِّنْ : سے رَّبِّكُمْ : تمہارا رب وَلَا تَتَّبِعُوْا : اور پیچھے نہ لگو مِنْ : سے دُوْنِهٖٓ : اس کے سوا اَوْلِيَآءَ : رفیق (جمع) قَلِيْلًا : بہت کم مَّا : جو تَذَكَّرُوْنَ : نصیحت قبول کرتے ہو
اے لوگو ! تم اس کتاب کی پیروی کرو جو تمہارے رب کی طرف سے تمہارے لئے نازل کی گئی ہے اور خدا کا چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کے پیچھے نہ چلو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت قبول کرتے ہو۔
3 اے وہ لوگو ! جو مکلف ہو تم اس کتاب یعنی قرآن کریم کی پیروی کرو جو تمہارے پروردگار کی جانب سے تمہاری ہدایت کے اتاری گئی ہے اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر دوسرے رفیقوں کے کہنے پر نہ چلو یعنی شیاطین کی خواہ وہ انسانوں میں سے ہوں یا جنات میں سے جن کو تم نے اپنا رفیق اور دوست بنارکھا ہے ان کے کہنے پر نہ چلو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت مانتے اور قبول کرتے ہو۔
Top