Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 34
وَ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ١ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمْ لَا یَسْتَاْخِرُوْنَ سَاعَةً وَّ لَا یَسْتَقْدِمُوْنَ
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ : اور ہر امت کے لیے اَجَلٌ : ایک مدت مقرر فَاِذَا : پس جب جَآءَ : آئے گا اَجَلُهُمْ : ان کا مقررہ وقت لَا يَسْتَاْخِرُوْنَ : نہ وہ پیچھے ہوسکیں گے سَاعَةً : ایک گھڑی وَّلَا : اور نہ يَسْتَقْدِمُوْنَ : آگے بڑھ سکیں گے
اور ہر قوم کی مہلت کے لئیح ایک میعاد مقرر ہے پھر جب ان کی وہ مقررہ میعاد آجائے گی تو اس وقت نہ گھڑی بھر پیچھے رہ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔
34 رہی یہ بات کہ باوجود اور ان کے اس کفر وعناد اور ابتلائے فواحش اور ارتکاب معاصی کے ان منکرین کی گرفت کیوں نہیں آتی اور ان پر عذاب کیوں نہیں نازل ہوتا تو فرمایا ہر گروہ ہر جماعت اور ہر امت اور اس کے افراد کا ایک وقت متعین ہے اور جب وہ میعاد متعین اور وقت مقرر ان کا آجائے گا تو اس وقت نہ گھڑی بھر پیچھے رہ سکیں گے اور نہ گھڑی بھر آگے بڑھ سکیں گے یعنی جو تباہی بربادی یا مرنے کا وقت مقرر ہوچکا ہے اسی وقت یہ ہوگا اس سے پہلے نہیں ہوگا۔
Top