Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 40
اِنَّ الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا وَ اسْتَكْبَرُوْا عَنْهَا لَا تُفَتَّحُ لَهُمْ اَبْوَابُ السَّمَآءِ وَ لَا یَدْخُلُوْنَ الْجَنَّةَ حَتّٰى یَلِجَ الْجَمَلُ فِیْ سَمِّ الْخِیَاطِ١ؕ وَ كَذٰلِكَ نَجْزِی الْمُجْرِمِیْنَ
اِنَّ : بیشک الَّذِيْنَ : وہ لوگ جو كَذَّبُوْا : جھٹلایا بِاٰيٰتِنَا : ہماری آیتوں کو وَاسْتَكْبَرُوْا : اور تکبر کیا انہوں نے عَنْهَا : ان سے لَا تُفَتَّحُ : نہ کھولے جائیں گے لَهُمْ : ان کے لیے اَبْوَابُ : دروازے السَّمَآءِ : آسمان وَ : اور لَا يَدْخُلُوْنَ : نہ داخل ہوں گے الْجَنَّةَ : جنت حَتّٰي : یہانتک (جب تک) يَلِجَ : داخل ہوجائے الْجَمَلُ : اونٹ فِيْ : میں سَمِّ : ناکا الْخِيَاطِ : سوئی وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح نَجْزِي : ہم بدلہ دیتے ہیں الْمُجْرِمِيْنَ : مجرم (جمع)
یقین جانو جن لوگوں نے ہماری آیتوں کی تکذیب کی اور ان آیتوں سے متکبرانہ برتائو کیا تو ان کے لئے آسمان کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور نہ وہ اس وقت تک جنت میں داخل ہونے پائیں گے جب تک کہ اونٹ سوئی کے ناکے میں داخل نہ ہوجائے اور ہم مجرموں کو ایسی ہی سزا دیا کرتے ہیں
40 یقیناً جن لوگوں نے ہمارے دلائل اور احکام کی تکذیب کی اور ہماری آیات کے ساتھ متکبرانہ برتائو کیا تو ان لوگوں کے لئے آسمانوں کے دروازے نہیں کھولے جائیں گے اور ان کی ارواح خبیثہ کو آسمان پر صعود نصیب نہ ہوگا اور یہ لوگ اس وقت تک جنت میں داخل نہیں ہوں گے جب تک کہ سوئی کے ناکے میں اونٹ داخل نہ ہوجائے۔ یعنی سوئی کا ناکہ اس قدر چھوٹا اور اونٹ اتنا جسیم جس طرح یہ ناممکن ہے کہ اونٹ سوئی کے ناکہ میں داخل ہوسکے اسی طرح ان مکذبین اور متکبرین کا جنت میں داخل ہونا ممکن نہیں۔ اور ہم گناہ گاروں کو اسی طرح سزا دیا کرتے ہیں یعنی برزخ میں روح پر آسمانوں کے دروازے بند اور سجین میں ٹھکانا اور محشر میں جنت میں داخلہ ممنوع اور دوزخ میں ٹھکانا مجرموں کو ایسی ہی سزا دی جاتی ہے۔
Top