Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 87
وَ اِنْ كَانَ طَآئِفَةٌ مِّنْكُمْ اٰمَنُوْا بِالَّذِیْۤ اُرْسِلْتُ بِهٖ وَ طَآئِفَةٌ لَّمْ یُؤْمِنُوْا فَاصْبِرُوْا حَتّٰى یَحْكُمَ اللّٰهُ بَیْنَنَا١ۚ وَ هُوَ خَیْرُ الْحٰكِمِیْنَ
وَاِنْ : اور اگر كَانَ : ہے طَآئِفَةٌ : ایک گروہ مِّنْكُمْ : تم سے اٰمَنُوْا : جو ایمان لایا بِالَّذِيْٓ : اس چیز پر جو اُرْسِلْتُ : میں بھیجا گیا بِهٖ : جس کے ساتھ وَطَآئِفَةٌ : اور ایک گروہ لَّمْ يُؤْمِنُوْا : ایمان نہیں لایا فَاصْبِرُوْا : تم صبر کرلو حَتّٰي : یہاں تک کہ يَحْكُمَ : فیصلہ کردے اللّٰهُ : اللہ بَيْنَنَا : ہمارے درمیان وَهُوَ : اور وہ خَيْرُ : بہترین الْحٰكِمِيْنَ : فیصلہ کرنے والا
اور اگر تم میں ایک گروہ اس حکم پر جو مجھ کو دیکر بھیجا گیا ہے ایمان لے آیا ہے اور دوسرا گروہ ایمان نہیں لایا تو صبر کرو یہاں تک کہ اللہ ہمارے درمیان فیصلہ کردے اور وہی سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے۔
87 اور اگر میں ایک جماعت اس دین پر ایمان لے آئی ہے جو مجھ کو دیکر بھیجا گیا ہے اور ایک جماعت اور ایک گروہ ایسا ہے جو اس دین پر ایمان نہیں لایا تو تم گھبرائو نہیں اور صبر کرو یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ ہمارے مابین فیصلہ کردے اور وہی بہترین حاکم اور فیصلہ کرنے والا ہے یعنی اگر ظاہری طورپر مومن اور غیر مومن میں کوئی فرق نہیں ہے لیکن ذرا صبر سے کام لو اور وقت کا انتظار کرو جب اللہ تعالیٰ کی طرف سے فیصلہ کا وقت آئے گا اس وقت تم کو ایمان کی برکت اور کفر کی شقادت معلوم ہوجائے گی۔
Top