Kashf-ur-Rahman - Al-A'raaf : 92
الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَاَنْ لَّمْ یَغْنَوْا فِیْهَا١ۛۚ اَلَّذِیْنَ كَذَّبُوْا شُعَیْبًا كَانُوْا هُمُ الْخٰسِرِیْنَ
الَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے كَذَّبُوْا : جھٹلایا شُعَيْبًا : شعیب كَاَنْ : گویا لَّمْ يَغْنَوْا فِيْهَا : نہ بستے تھے اس میں وہاں اَلَّذِيْنَ : وہ جنہوں نے كَذَّبُوْا : جھٹلایا شُعَيْبًا : شعیب كَانُوْا : وہ ہوئے هُمُ : وہی الْخٰسِرِيْنَ : خسارہ پانے والے
وہ لوگ جنہوں نے شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کی تھی ایسے ہوگئے جیسے کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے جن لوگوں نے شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کی تھی وہی ہوئے نقصان اٹھانے والے۔
92 وہ لوگ جو شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کے خوگر تھے وہ ایسے ہوگئے گویا کبھی ان گھروں میں سے بسے ہی نہ تھے وہ لوگ جنہوں نے شعیب (علیہ السلام) کی تکذیب کی اور شعیب (علیہ السلام) کو جھٹلایا وہی نقصان اٹھانے والے ہوئے اور وہی خسارے میں پڑے یعنی جو شعیب (علیہ السلام) کو بستی سے نکالنا چاہتے تھے انہی کو بستی میں رہنا نصیب نہ ہوا اور جو شعیب (علیہ السلام) کی اتباع کو موجب خسارہ کہتے تھے انہی کو نقصان اٹھانا پڑا اور وہی خسارے میں پڑے۔
Top