Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 13
وَّ جَعَلْنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًا۪ۙ
وَّجَعَلْنَا : اور بنایا ہم نے سِرَاجًا : سورج وَّهَّاجًا : روشن ہونے والا
اور ہم ہی نے ایک روشن چراغ بنایا یعنی آفتاب۔
(13) اور ہم ہی نے ایک روشن چراغ بنایا۔ آسمانوں کو شداد فرمایا جن پر ایک طویل زمانہ گزر جانے کے بعد ابھی تک کوئی خرابی اور کمزوری نہیں آئی اور باجود مرورزمان کے اس میں مرمت کی ضرورت ظاہر نہیں ہوئی، سراج سے مراد آفتاب عالم تاب ہے یہ سات مضبوط آسمان اور یہ آفتاب ہم نے ہی پیداکئے اور بنائے۔
Top