Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 16
وَّ جَنّٰتٍ اَلْفَافًاؕ
وَّجَنّٰتٍ : اور باغات اَلْفَافًا : لپٹے ہوئے/گھنے
اور پتوں میں لپٹے ہوئے یعنی گنجان باغ پیدا کریں۔
(16) اور پتیوں میں لپٹے ہوئے یعنی گنجان باغ پیدا کریں، یعنی گیہوں ، جو ، چنا وغیرہ اور مختلف قسم کی گھاس سبزیاں وغیرہ اور ایسے باغ پیدا کریں جن میں بکثرت پتے ہوں اور درخت پاس پاس ہوں یعنی خوب گنجان باغ پیدا کریں۔ آگے یوم الفصل کی مختصر سی تفصیل ہے چونکہ اوپر والمرسلات میں یوم الفصل کا ذکر آیا تھا اس لئے یہاں اس کی مزید تفصیل مذکور ہے۔
Top