Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 35
لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا كِذّٰبًاۚ
لَا يَسْمَعُوْنَ : نہ وہ سنیں گے فِيْهَا : اس میں لَغْوًا : کوئی لغو بات وَّلَا كِذّٰبًا : اور نہ کوئی جھوٹی بات
وہاں یہ لوگ نہ تو کوئی بےہودہ بات سنیں گے اور نہ جھٹلانا۔
(35) وہاں یہ لوگ نہ کوئی بےہود بات سنیں گے اور نہ جھٹلانا ۔ یعنی دنیا کے شرابی جس طرح گالیاں بکتے ہیں اور آپس میں لڑتے ہیں اور ایک دوسرے کی تکذیب کرتا ہے اور جھوٹ بولتے ہیں ان تمام لغو اور بےہودہ باتوں میں سے کوئی بات بھی وہاں نہ ہوگی۔
Top