Kashf-ur-Rahman - An-Naba : 39
ذٰلِكَ الْیَوْمُ الْحَقُّ١ۚ فَمَنْ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا
ذٰلِكَ : یہ ہے الْيَوْمُ الْحَقُّ ۚ : دن برحق فَمَنْ : پس جو کوئی شَآءَ : چاہے اتَّخَذَ : بنالے اِلٰى رَبِّهٖ : اپنے رب کی طرف مَاٰبًا : ٹھکانہ
یہ دن جس کا ذکر ہوا ایک ایسا دن ہے جس کا واقع ہونا یعنی ہے سو جو شخص چاہے اپنے پروردگار کے پاس ٹھکانا بنالے۔
(39) یہ دن جس کا ذکر ہوا ایک ایسا دن ہے جس کا واقع ہونا یقینی ہے اور یہ دن ایک غیر مشتبہ حقیقت ہے پس جو شخص چاہے اپنے پروردگار کی طرف اپنا ٹھکانا اور رجوع ہونے کی جگہ بنالے۔ مطلب یہ ہے کہ وہ دن تو یقینی ہے اب جو شخص اپنے پروردگار کے پاس اپنا اچھا ٹھکانا چاہتا ہے اور اپنی باز گشت بہترین چاہتا ہے تو وہ اچھے کام کرے اور نیک کام کرکے اپنے پروردگار کے پاس اچھا ٹھکانا حاصل کرے۔
Top