Kashf-ur-Rahman - Ash-Sharh : 8
وَ اِلٰى رَبِّكَ فَارْغَبْ۠   ۧ
وَ : اور اِلٰى رَبِّكَ : اپنے رب کی طرف فَارْغَبْ : رغبت کریں
اور اپنے پروردگار ہی کی جانب رغبت رکھیئے۔
(8) اور اپنے پروردگار کی ہی جانب توجہ رکھیئے - مطلب یہ ہے کہ جب تبلیغ سے فارغ ہوجائیں اور دوسری خدمات سے فرصت پائیں تو بلاواسطہ خلق عبادت کیجئے اور خلوت میں بیٹھ ریاضت کیجئے اگرچہ مخلوق کی خدمت کرنا بھی عبادت ہے لیکن اس سے فارغ ہوکر بلاواسطہ بھی ریاضت کیا کیجئے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے فرمایا فرض نماز سے فارغ ہوکر دعا کیا کیجئے۔ حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ نے فرمایا نماز مکتوبہ سے فارغ ہوکر تہجد پڑھا کیجئے اور اپنے پروردگار کی جانب توجہ رکھیئے یعنی اسی کی جانت عاجزی اور گریہ وزاری کیا کیجئے یا یہ مطلب ہے کہ صرف اللہ تعالیٰ ہی کی طرف ہر حال میں رغبت رکھیئے اس کے سوا کسی دوسری کی جانب نہیں۔ بہرحال ! یہ طریقہ انعامات سابقہ کا شکر بھی ہے اور سختی کے دور ہونے کا بھی حضرت شاہ صاحب (رح) فرماتے ہیں یعنی خلق کے سمجھانے سے فراغت پائے تو خلوت کی عبادت میں لگ۔ تم تفسیر سورة الانشراح
Top