Maarif-ul-Quran - Ash-Shu'araa : 182
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ
وَزِنُوْا : اور وزن کرو بِالْقِسْطَاسِ : ترازو سے الْمُسْتَقِيْمِ : ٹھیک سیدھی
اور تولو سیدھی ترازو سے
معارف و مسائل
وَزِنُوْا بالْقِسْطَاسِ الْمُسْـتَقِيْمِ ، قسطاس کو بعض حضرات نے رومی لفظ قرار دیا جس کے معنے عدل و انصاف کے ہیں، بعض نے عربی لفظ قسط سے ماخوذ قرار دیا ہے قسط کے معنے بھی انصاف کے ہیں مراد یہ ہے کہ ترازو اور اسی طرح دوسرے ناپنے تولنے کے وسائل کو مستقیم اور سیدھے طور پر استعمال کرو جس میں کمی کا خطرہ نہ رہے۔
Top