Maarif-ul-Quran - At-Tur : 49
وَ مِنَ الَّیْلِ فَسَبِّحْهُ وَ اِدْبَارَ النُّجُوْمِ۠   ۧ
وَمِنَ الَّيْلِ : اور رات کے اوقات میں سے فَسَبِّحْهُ : پس تسبیح کیجیے اس کی وَاِدْبَارَ النُّجُوْمِ : اور ستاروں کے پلٹنے کے وقت
اور کچھ رات میں بول اس کی پاکی اور پیٹھ پھیرتے وقت تاروں کے۔
وَمِنَ الَّيْلِ فَسَبِّحْهُ ، یعنی رات میں تسبیح کیجئے اس میں نماز مغرب و عشاء بھی داخل ہے اور عام تسبیحات بھی، وَاِدْبَار النُّجُوْمِ ، یعنی ستاروں کے غائب ہونے کے بعد، مراد اس سے نماز فجر اور اس وقت کی تسبیحات ہیں (ابن کثیر)
تمت
سورة الطور بحمد اللہ سبحانہ عصر یوم
الاربعاء لثلٰث و عشرین من ربیع الاول س 1391 ھ
واللہ المسؤل لاتمام الباقی بعونہ و حسن توفیقہ
Top