Maarif-ul-Quran - Ar-Rahmaan : 14
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِۙ
خَلَقَ الْاِنْسَانَ : اس نے پیدا کیا انسان کو مِنْ صَلْصَالٍ : بجنے والی مٹی سے كَالْفَخَّارِ : ٹھیکری کی طرح
بنایا آدمی کو کھنکھناتی مٹی سے جیسے ٹھیکرا
خَلَقَ الْاِنْسَانَ مِنْ صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ ، انسان سے مراد اس جگہ باتفاق آدم ؑ ہیں، جن کی تخلیق مٹی سے کی گئی ہے، صلصال پانی میں ملی ہوئی مٹی جبکہ وہ خشک ہوجائے اور فخار وہ پانی میں ملاتی ہوئی مٹی جس کو آگ پر پکا لیا جائے۔
Top