Maarif-ul-Quran - Al-Haaqqa : 29
هَلَكَ عَنِّیْ سُلْطٰنِیَهْۚ
هَلَكَ : ہلاک ہوگیا عَنِّيْ : مجھ سے سُلْطٰنِيَهْ : سلطان میرا۔ اقتدار میرا۔ غلبہ میرا
برباد ہوئی مجھ سے حکومت میری
(آیت) هَلَكَ عَنِّيْ سُلْطٰنِيَهْ ، سلطان کے لفظی معنے غلبہ و تسلط کے ہیں، اسی لئے حکومت کو سلطنت اور حاکم کو سلطان کہا جاتا ہے۔ مطلب یہ ہے کہ دنیا میں جو مجھے دوسرے لوگوں پر بڑائی اور غلبہ حاصل تھا میں سب میں بڑا مانا جاتا تھا آج وہ بڑائی اور غلبہ بھی کچھ کام نہ آیا اور سلطان بمعنے حجت بھی لیا جاسکتا ہے تو معنے یہ ہوں گے کہ افسوس آج میرے ہاتھ میں کوئی حجت و سند نہیں جس کے ذریعہ عذاب سے نجات حاصل ہو سکے۔
Top