Tafseer-e-Madani - Hud : 2
اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّا اللّٰهَ١ؕ اِنَّنِیْ لَكُمْ مِّنْهُ نَذِیْرٌ وَّ بَشِیْرٌۙ
اَلَّا : یہ کہ نہ تَعْبُدُوْٓا : عبادت کرو اِلَّا اللّٰهَ : اللہ کے سوا اِنَّنِيْ : بیشک میں لَكُمْ : تمہارے لیے مِّنْهُ : اس سے نَذِيْرٌ : ڈرانے والا وَّبَشِيْرٌ : اور خوشخبری دینے والا
(اس بنیادی اور مرکزی مضمون کے ساتھ) کہ تم لوگ بندگی نہ کرو مگر ایک اللہ کی،2 بیشک میں تمہارے لئے (اے لوگو ! ) اس کی طرف سے خبردار کرنے والا اور خوشخبری سنانے والا ہوں،
Top