Tafseer-e-Madani - Al-Hijr : 93
عَمَّا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ
عَمَّا : اس کی بابت جو كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ : وہ کرتے تھے
ان کے ان کرتوتوں کے بارے میں، جو یہ لوگ کرتے رہے تھے،
77۔ سب کی باز پرس کی قطعیت کا ذکر وبیان : چناچہ ارشاد فرمایا گیا اور حلف وقسم کی قطعیت کے ساتھ ارشاد فرمایا گیا کہ تمہارے رب کی قسم ہم نے ضرور پوچھنا ہے ان کے ان کاموں کے بارے میں جو یہ کرتے رہے تھے تاکہ یہ اپنے کئے کرائے کا صلہ وبدلہ پاس کیں۔ پس آپ ﷺ کو ان کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔ ان سے ہم خود نمٹ لیں گے اور صحیح طور پر نمٹ لیں گے۔ چناچہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے وہ لوگ جلد ہی اپنے کیفر کردار کو پہنچ کررہے۔ فالحمد للہ والعیاذ بہ جل وعلا۔ ابوالعالیۃ سے اس آیت کریمہ کے بارے میں مروی ہے کہ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز سب بندوں سے دو باتوں کے بارے میں ضرور پوچھے گا۔ ایک یہ کہ وہ کس کی عبادت و بندگی کرتے تھے۔ اور دوسرے یہ کہ انہوں نے اللہ تعالیٰ کے رسولوں کو کیا جواب دیا تھا۔ (ابن کثیر، المراغی وغیرہ) سو اس طرح معاملہ پوری طرح واضح ہوجائیگا۔
Top