Tafseer-e-Madani - Maryam : 29
فَاَشَارَتْ اِلَیْهِ١ؕ قَالُوْا كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا
فَاَشَارَتْ : تو مریم نے اشارہ کیا اِلَيْهِ : اس کی طرف قَالُوْا : وہ بولے كَيْفَ نُكَلِّمُ : کیسے ہم بات کریں مَنْ كَانَ : جو ہے فِي الْمَهْدِ : گہوارہ میں صَبِيًّا : بچہ
تو پھر تو نے یہ غضب کس طرح ڈھایا ہے ؟ اس کے جواب میں مریم (علیہا السلام) نے اس بچے کی طرف اشارہ کردیا،2 اس پر ان لوگوں نے کہا کہ ہم گہوارے میں پڑے ہوئے ایک بچے سے کیونکر بات کرسکتے ہیں ؟
Top