Tafseer-e-Majidi - Al-Anbiyaa : 112
وَ حَرٰمٌ عَلٰى قَرْیَةٍ اَهْلَكْنٰهَاۤ اَنَّهُمْ لَا یَرْجِعُوْنَ
وَحَرٰمٌ : اور حرام عَلٰي قَرْيَةٍ : بستی پر اَهْلَكْنٰهَآ : جسے ہم نے ہلاک کردیا اَنَّهُمْ : کہ وہ لَا يَرْجِعُوْنَ : لوٹ کر نہیں آئیں گے
(پیغمبر نے) کہا،149۔ کہ اے میرے پروردگار تو فیصلہ کردے حق کے مواقف،150۔ اور ہمارا پروردگار بڑا رحمت والا ہے جس سے مدد چاہی جاتی ہے ان باتوں کے مقابلہ میں جو تم بتایا کرتے ہو،151۔
149۔ یہ اس وقت کہا، جب تبلیغ کے سارے مرتبے ختم ہوچکے اور اصلاح خاطرخواہ نہ ہوئی۔ 150۔ فیصلہ سے مراد عملی فیصلہ جو اندھوں کو بھی نظر آجائے۔ یعنی کافروں کی شکست وتباہی باوجود ہر ساز و سامان کے۔ 151۔ (مثلا یہی کہ ہم عنقریب مسلمانوں کا نام ونشان مٹا کر رکھ دیں گے، یا اور کلمات کفر والحاد)
Top