بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
Tafseer-e-Madani - Al-Muminoon : 1
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ
قَدْ اَفْلَحَ : فلائی پائی (کامیاب ہوئے) الْمُؤْمِنُوْنَ : مومن (جمع)
بیشک فلاح پا لی ان ایمان والوں نے1
1 ایمان سعادت دارین سے سرفرازی کے لیے اولین شرط ایمان : سو اس سے واضح فرمادیا گیا کہ سعادت دارین اور حقیقی فوزوفلاح سے سرفرازی کے لئے اولین شرط ایمان ہے۔ سو ارشاد فرمایا گیا کہ " بیشک فلاح پائی ایمان والوں نے "۔ یعنی وہ اس حقیقی کامیابی سے ہمکنار ہوگئے جو کہ کامل بھی ہے اور دائمی بھی۔ اور جس سے انسان کو اس دنیا میں حیات طیبہ یعنی پاکیزہ زندگی کی سعادت نصیب ہوتی ہے اور آخرت میں جنت کی سدا بہار نعمتوں سے سرفرازی۔ اور یہی ہے اصل اور حقیقی کامیابی ۔ اللہ نصیب فرمائے ۔ آمین ثم آمین۔ سو " قد " کے حرف تاکید اور { اَفْلَحَ } کے صیغہ ماضی سے واضح فرما دیا گیا کہ جن باتوفیق لوگوں کی صفات یہ اور یہ ہوں گی وہ اس حقیقی فوز و فلاح سے یقینا سرفراز ہوگئے ۔ وباللہ التوفیق ۔ اللہ تعالیٰ محض اپنے فضل وکرم سے ان تمام صفات سے بہرہ ور فرمائے ۔ آمین۔
Top