Tafseer-e-Madani - Al-Muminoon : 10
اُولٰٓئِكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ
اُولٰٓئِكَ : یہی لوگ هُمُ : وہ الْوٰرِثُوْنَ : وارث (جمع)
یہی لوگ ہیں وراثت پانے والے
10 جنت کے اصل حقداروں کا ذکر وبیان : یعنی ان اور ان صفات کے مالک ہی جنت کے اصل حقدار ہیں۔ سو ارشاد فرمایا گیا اور حصر کے ساتھ فرمایا گیا کہ " یہی لوگ ہیں وراثت پانے والے جو وارث ہوں گے جنت فردوس کے "۔ اور وراثت ملکیت پانے کا سب سے اعلیٰ ، عمدہ اور پکار ذریعہ ہوتا ہے۔ سو یہ اپنے باپ کی کھوئی ہوئی وراثت یعنی جنت سے سرفراز ہوں گے اور پھر اس کو اس سے نکالے جانے کا کوئی اندیشہ نہیں ہوگا۔ سو جنت کی میراث حسب و نسب وغیرہ کے مصنوعی امتیازات سے نہیں اپنے عمل و کردار کی بنا پر ملے گی ۔ وباللہ التوفیق -
Top